بلوچستان میں انتخابی عملے کی حفاظتی ٹیم پر حملہ3جوانوں سمیت 4افراد شہید

حملے میں پولنگ ٹیم کے اسکول ٹیچر سیف اللہ بھی شہید ہوئے

14 افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو: آئی ایس پی آر

بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271 میں انتخابی عملے کی سیکیورٹی پر مامور فوجی جوانوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں انتخابی عملے کی حفاظت پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، رات گئے ہونے والے اس حملے میں 3 جوان اور ایک انتخابی عملے کا رکن شہید ہوگیا۔


یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر خود کش حملہ، 31 افراد شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ڈیڑہ بگٹی کا سپاہی عمران، چکوال کا سپاہی جہانزیب اور ہری پور کا سپاہی اکمل شامل ہیں جب کہ پولنگ ٹیم کے اسکول ٹیچر سیف اللہ بھی شہید ہوئے، حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے باوجود سیکورٹی اہلکاروں نے انتخابی عملے کو متعلقہ مقام پر پہنچایا اور آج معمول کے مطابق حلقے میں پولنگ بھی ہوئی۔
Load Next Story