پاکستان کا 68 واں یوم آزادی ملک بھرمیں تیاریاں عروج پر

شہروں کی اہم عمارتوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیاہے۔


ویب ڈیسک August 13, 2012
جبکہ کئی لوگ اس کام میں مصروف ہیں ،بازاروں میں ابھی بھی جشن آزادی کی خریداری جاری ہے, فوٹو پی پی آئی ، فاہد پرویز

جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،ملی نغمے اہل وطن کوآج بھی آزادی کی گھڑیاں یاد کرادیتےہیں۔ ایکسپریس نیوز

یوم آزادی سے ایک دن پہلے ہی اسلام آباد،لاہوراورکراچی سمیت دیگر شہروں کی اہم عمارتوں کو قومی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا دیا گیاہے۔

کئی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا ہے،زیادہ تر لوگوں نے اپنے گلی محلوں میں جھنڈیاں اور قومی پرچم لگا دیئے ہیں

جبکہ کئی لوگ اس کام میں مصروف ہیں ،بازاروں میں ابھی بھی جشن آزادی کی خریداری جاری ہے، جگہ جگہ قومی پرچم، جھنڈیاں، اسٹیکر، بیج اور سبز پرچم والی ٹی شرٹس کے ا سٹال لگے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں