او آئی سی كانفرنس صدر زرداری پاكستان كی نمائندگی كرينگے

ميانمار كے روہنگيا مسلمانوں كی نسل كشی كا معاملہ كانفرنس كے اہم ايجنڈا امور ميں شامل ہوگا


August 13, 2012
كانفرنس ميں مصر ، شام ، تيونس ، افغانستان ، عراق اور دوسرے اسلامی ممالک كی داخلی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا جائيگا۔ فوٹو فائل

او آئی سی كانفرنس 14اور 15اگست كو مكہ مكرمہ ميں ہوگی۔ صدر مملكت آصف علی زرداری پاكستان كی نمائندگی كرينگے۔

تفصيلات كے مطابق او آئی سی كانفرنس 14اور 15اگست كو سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ كی زير صدارت ہوگی۔ جس ميں اسلامی دنيا كو درپيش مسائل كے حوالے سے مختلف امورپر تبادلہ خيال كيا جائيگا۔

اجلا س ميں مصر،شام ،تيونس ،افغانستان ،عراق اور دوسرے اسلامی ممالک كی داخلی صورتحال پر تبادلہ خيال كيا جائيگا۔

اسلامی كانفرنس تنظيم كے سفارتی ذرائع نے بتايا كہ ميانمار كے روہنگيا مسلمانوں كی نسل كشی كا معاملہ كانفرنس كے اہم ايجنڈا امور ميں شامل ہوگا۔

پاكستان كی جانب سے صدر مملكت آصف علی زر داری نمائندگی كرينگے ۔ وزير خارجہ حنا ربانی كھر بھی اجلاس ميں شرکت کرینگی ۔

روزنامہ عرب نيوز كے ايڈيٹر اورعرب امور كے ماہر سراج وہاب كے مطابق مكہ كانفرنس عرب اسپرنگ كے نتائج كا جائزہ لے گی۔ عرب اسپرنگ كے نتيجے ميں تيونس ، مصر، ليبيا اور يمن ميں ہل چل كی ايک لہر ديكھی گئی ہے، جس كے بعد عرب اور مسلم دنيا ميں غير يقينی كی سی صورتِ حال پيدا ہوگئی ہے۔

سراج وہاب كے مطابق مصر ميں تبديلی ،تيونس اور ليبيا ميں انتخابات كا ہونا اور يمن كے اندر معاملات طے ہونا ايسی پيش رفت تھی جس سے لوگوں كو يہ اندازہ ہوا كہ اس تحريک ميں كوئی غير ملكی عنصر ملوث نہيں ، بلكہ يہ اندر سے امنڈنے والی تحريكيں ہيں۔

انھوں نے كہا كہ اس كے بعد ، سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ نے يہ سوچا كہ يہ ايک بہترين موقع ہے كہ تمام مسلم دنيا كے سربراہان كو ليلتہ القدر كے موقعے پر حرم كے سائے كے اندر اكٹھا كيا جائے، تاكہ وہ اِن معاملات كا جائزہ ليں اور سفارشات پيش كريں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں