پاکستان اوربھارت کو مل بیٹھ کرمسائل کا حل نکالنا چاہیے رشی کپور

پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کر رہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے، رشی کپور


ویب ڈیسک July 25, 2018
پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کر رہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے، رشی کپور۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے تجویز پیش کردی۔

بالی ووڈ اداکار رشی کپورفلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک مؤقف کے باعث متعدد بار تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اپنے منفی رویئے اور عدم برداشت کی وجہ سے کبھی پاکستان کے خلاف بھڑاس نکالتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی پاکستان دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کرتے ہیں تاہم اداکار نے اس بار پاک بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رشی کپور کا پاک بھارت تعلقات سے متعلق کہنا ہے کہ ' خوش نصیب ہوں کہ میں اُس وقت پیدا ہوا جب روس اور چین میں کمیونزم نظام کا خاتمہ ہوگیا، جنوبی افریقا میں کالے اور گوروں کے درمیان امتیازی فرق کو کچل دیا گیا، مشرقی اور مغربی جرمنی کی دیوار گرا کر جرمنی کو متحد کردیا گیا اور میں نے یہ بھی دیکھا کہ آج شمالی کوریا اور امریکا مل بیٹھ کر مسائل پر بات کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رشی کپور کی مرنے سے پہلے پاکستان دیکھنے کی خواہش

رشی کپور نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971ء سے جاری جھگڑا آج تک حل نہیں ہوسکا اس مسئلے پر مل بیٹھ کر کوئی نتیجہ نکالنا چاہیے ورنہ کیا ہم ہمیشہ اسی طرح لڑتے ہی رہیں گے؟ جب کہ پوری دنیا اپنے اپنے مسائل حل کر رہی ہے تو پھر ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے والے رشی کی بیٹے رنبیر نے اصلیت بتا دی

واضح رہے کہ اداکار رشی کپور فلم 'ناٹ آؤٹ' کے بعد فلم 'ملک' میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس میں اُن کے مدمقابل تاپسی پنو اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔