صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے انتخابی نتائج مسترد کردیے

بند کمروں میں نتائج تبدیل کرکے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جارہا ہے، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک July 25, 2018
آج جو کچھ ہوا اس سے ہم پاکستان کو دوبارہ 30 سال پیچھے لے گئے ہیں، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے شکایات موصول ہوئیں کہ فارم 45 نہیں دیے جارہے اور پولنگ ایجنٹس کو نکالا جارہا ہے جب کہ آج جو کچھ ہوا اس سے ہم پاکستان کو دوبارہ 30 سال پیچھے لے گئے ہیں۔ انہوں نے حالیہ انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا اور بند کمروں میں دھاندلی کی جارہی ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے اور (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، بند کمروں میں ملک کا مینڈیٹ چوری ہورہا ہے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اس صورتحال کا نوٹس لیں اگر ہمارے تحفظات اور خدشات کو دور نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نوٹس لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔