ایم کیوایم پاکستان کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام

نتائج تبدیل کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ہے،فیصل سبزواری


ویب ڈیسک July 25, 2018
نتائج تبدیل کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ہے،فیصل سبزواری ۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں صوبائی اور قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں کے نتائج پر ہمیں تحفظات ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے حیدرآباد میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو سرٹیفائیڈ کاپی نہیں دی جارہی، یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں سرٹیفائیڈ کاپی دے، اگر مصدقہ نتائج نہیں ملے تو ہر پولنگ اسٹیشن پر احتجاج کریں گے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کے لئے این اے 249 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 89 اور حلقہ 243 کے پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم کے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ہے، دن بھر جس نے ووٹ ڈالنا تھا ڈال دیا، مگر اب الیکشن کے نتائج کون تبدیل کررہا ہے، حلقہ بندیوں میں قبل از وقت دھاندلی کی گئی ہے، ضلع وسطی میں شہریوں کے ووٹ منتقل کردیے گئے ہیں، اس سب کچھ کے باوجود ایم کیو ایم کا ووٹر باہر نکلا، شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔