امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیںنواز شریف

بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام اہم مسائل کو پرامن مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،نواز شریف


ویب ڈیسک May 12, 2013
بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام اہم مسائل کو پرامن مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں،نواز شریف فوٹو: فائل

الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ امریکا، بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائیں گے، مسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت میں پاک امریکا تعلقات انتہائی خوشگوار تھے اور موجودہ حالات میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اس لئے وہ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد اس سلسلے میں کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر پاکستانی عوام کی اکثریت کو تشویش ہے اور عوام کے خدشات دور کرنا انتہائی اہم ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات اور مسئلہ کمشیر سمیت تمام حل طلب امور کو پرامن انداز میں حل کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ افغانستان کے ساتھ بھی معاملات کا جائزہ لیا جانا چاہئے کیونکہ پاکستان میں امن کےلئے افغنستان میں استحکام بہت ضروری ہے۔

پاک فوج کے ساتھ تعلقات پر مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عسکری قیادت کے ساتھ کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پرویز مشرف کی جانب سے کئے جانے والے تمما اقدامات ان کے ذاتی فعل تھے اس میں فوج کوادارے کی حیثیت سے ملوث نہیں کیا جاسکتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں