الیکشن کا خوش اسلوبی سے ہونا ماحول کی تبدیلی کی نوید ہےرہنما مسلم لیگ ق

عوام 4، 4 گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہے لیکن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پیچھے نہیں ہٹے،چوہدری شجاعت

عوام 4، 4 گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہے لیکن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پیچھے نہیں ہٹے،چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے سربراہان چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کا خوش اسلوبی سے ہونا ماحول کی تبدیلی کی نوید ہے۔


گجرات سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا عوام 4، 4 گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہے لیکن ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پیچھے نہیں ہٹے جو ماحول کی تبدیلی کی نوید ہے ، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ گجرات اور منڈی بہاؤالدین کی عوام نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر پورا اتریں گے، اس موقع پر مشاہد حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیشہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، برداشت کی بنیاد پر مل جل کر پاکستان کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔
Load Next Story