الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے الزامات کو مسترد کردیا

جس پارٹی کے حق میں نتائج اچھے نہیں آرہے اس حلقے میں پولنگ ایجنٹس فارم 45 لینے سے انکار کررہے ہیں، بابر یعقوب


ویب ڈیسک July 25, 2018
کسی کے پاس نتائج روکنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو پیش کریں، بابر یعقوب، فوٹو: فائل

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیے بغیر باہر نکالنے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہ دینے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس نتائج روکنے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو پیش کریں، ہمیں بتایا جائے کہاں کہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، اگر فارم 45 کے حوالےسے کوئی شکایات ہیں تو الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں میں نتائج تبدیل کرکے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جارہا ہے، ترجمان (ن) لیگ

بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ کسی نے پریس کانفرنس کی کہ پنڈی اور لاہور میں رزلٹ نہیں دیا جا رہا لیکن یہ بات درست نہیں، میں نے لاہور اور راولپنڈی کے ڈی آر اوز سے بات کی اور ری چیک کیا جب کہ فیصل آباد کے ڈی آر او سے بھی رابطہ کیا گیا مگر ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ فارم 45 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے بھی لے سکتی ہیں اگر کسی کو فارم 45 نہیں مل رہا تو متعلقہ پولنگ اسٹیشن کا بتایا جائے جب کہ کوئی گڑبڑ ہوہی نہیں رہی ہے تو ثبوت کہاں سے آئیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور ایم ایم اے نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیے بغیر پولنگ اسٹیشنز سے نکال کر بند کمروں میں نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |