امید ہے کہ نواز شریف تعلقات کے فروغ میں کردارادا کریں گے بھارتی وزیراعظم

نواز شریف بہترین تعاون کے فروغ کے لئےاپنا کردار ادا کریں گے، من موہن سنگھ


ویب ڈیسک May 12, 2013
پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملے گی،من موہن سنگھ۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد نواز شریف پاک بھارت تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی تبدیلی کا عمل انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس سے خطے میں انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت ملے گی اور نواز شریف بہترین تعاون کے فروغ کے لئےاپنا کردار ادا کریں گے۔ گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ممالک ہیں اور پڑوسیوں کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں، دونوں ممالک کے درمیان حل طلب امور کے تصفیے کے لئے مذاکرات کی میز پر گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے نواز شریف کو دورہ بھارت کی بھی دعوت دی۔

دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے بھی نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے گی، اس کے علاوہ سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور ترک صدرعبداللہ گل و وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے بھی نواز شریف کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں