انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے وائٹ پیپرجاری کریں گے عمران خان

کراچی میں دوبارہ پولنگ انتخابات میں دھاندلی کا ثبوت ہے،مختلف اضلاع میں انتظامیہ نےاختیارات کاغلط استعمال کیا،عمران خان


ویب ڈیسک May 12, 2013
پاکستان کے نوجوانوں نے جس جنون کا مظاہرہ کیا وہ اس پر شکرگزارہیں اوراپنی 17سال کی جدوجہد میں اس طرح کا جنون نہیں دیکھا ، عمران خان فوٹو:ایکسپریس نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپوزیشن میں بیٹنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیوں کے حوالے سے تحریک انصاف وائٹ پیپرجاری کرے گی۔

شوکت خانم اسپتال میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک وائٹ پیپرجاری کرے گی جس کا مقصد انتخابات میں غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے، کراچی میں دوبارہ پولنگ انتخابات میں دھاندلی کا ثبوت ہے اورمختلف اضلاع میں انتظامیہ نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کبھی ووٹ نہ ڈالنے والے بھی اس بارووٹ ڈالنے کے لیے نکلے، لوگوں میں سیاسی شعوربڑھ رہا ہے اوراس بار ریکارڈ ٹرن آؤٹ رہا۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوری عمل میں حصہ لینے پر قوم کا شکر گزار ہوں، قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا ہے اورہم نے ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، موقع ملا تو خیبرپختونخوا میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو مثالی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں نے جس جنون کا مظاہرہ کیا وہ اس پر شکرگزارہیں اوراپنی 17سال کی جدوجہد میں اس طرح کا جنون نہیں دیکھا اورنوجوانوں کا یہ جذبہ دیکھ کر ہار کی تکلیف بھول گیا جب کہ خواتین نے بھی نیا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں