شکست تسلیم کرتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے خلاف عدلیہ اورمیڈیا کا کردار قابل تحسین نہیں رہاکائرہ

پیپلزپارٹی آج بھی ایک بڑی جماعت ہے اور ایسا نہیں کہ ہم الیکشن ہار گئے تو ہماری جماعت بھی ختم ہوگئی، قمر زمان کائرہ

نوازشریف کو حکومت میں آکر دہشت گردوں کے خلاف وہی پالیسی اختیار کرنی چاہئے جس کی ملک کو ضرورت ہو، قمر زمان کائرہ۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پرنوازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف عدلیہ اورمیڈیا کا کردارمسلم لیگ(ن) کے مقابلے میں قابل تحسین نہیں رہا۔


ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پر نوازشریف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اورمسلم لیگ(ن) کو جہاں ضرورت پڑی ہم ان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی ایک بڑی جماعت ہے اور ایسا نہیں کہ ہماری جماعت الیکشن ہاری تو پیپلزپارٹی ختم ہوگئی۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف کو حکومت میں آکر دہشت گردوں کے خلاف وہی پالیسی اختیار کرنی چاہئے جس کی ملک کو ضرورت ہو۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جس طرح دائیں بازوں کی جماعتوں کی حمایت کرتے ہیں مجھے خوف ہے کہ کہیں وہ دہشت گردوں کے خلاف اس قسم کی کارروائی سے گریز نہ کریں جس کے وہ متقاضی ہیں
Load Next Story