کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ انتخابی نتائج تبدیل کردیئے جائیں گے سیکریٹری الیکشن کمیشن

این اے 38 اور این اے 250 کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر 3 دنوں میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کیاجائے گا، اشتیاق احمد


ویب ڈیسک May 12, 2013
ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نتائج کے اعلان کا طریقہ کار قومی نمائندگی ایکٹ کے تحت واضح کیا گیا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ انتخابی قوانین کے باعث نتائج آنے میں کسی حد تک دیر ہورہی ہے لیکن کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ انتخابی نتائج کسی بھی صورت میں تبدیل ہوجائیں گے۔


اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ ملک میں انتخابات کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، انتخابات میں کسی جماعت کی نہیں ملک کی فتح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی امیدواروں کی جانب سے نتائج میں تاخیر پر شک کا اظہار کیا جارہا ہے جس پر وہ کہنا چاہتے ہیں کہ انتخابی امیدوار تسلی رکھیں، انتخابی نتائج کی گنتی قانون کےتحت ہورہی ہے۔


اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نتائج کے اعلان کا طریقہ کار قومی نمائندگی ایکٹ کے تحت واضح کیا گیا ہے۔ جس کے تحت پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن سے اپنے بیلٹ پیپرز اور اس کے نتائج ایک سیل بند بیگ کے ذریعے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچا رہے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والے نتائج اور پوسٹل ووٹوں کے ملا کر انتخابی نتائج کا اعلان کیا جارہا ہے، پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میڈیا کے ذریعے عوام کو موصول ہوگئے ہیں اس لئے اب اس میں تنبدیلی کا امکان ہی نہیں۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن نےکہا کہ انتخابی طریقہ کار کے تحت ووٹوں کی گنتی اور انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے اجرا کے دن کے اندر ایک سے زائد نشستوں سے کامیاب امیدواروں کو ایک کے علاوہ اپنی تمام نشستوں سے سبکدوش ہونا پڑے گا، جس کے بعد ان کی پارٹی نمائندگی کے تناسب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کا اعلان کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کےبعد21 دن میں قومی اسمبلی کااجلاس بلایا جاناضروری ہے جس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کا انتخاب کیا جائے گا۔


اشتیاق احمد نے بتایا کہ امن و مان کی مخدوش صورت حال کے باعث کرم ایجنسی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 پر انتخابی عمل اورکراچی کے حلقہ این اے 250 کے 42 پولنگ اسٹیشن پر انتخابی نتائج منسوخ کردیئے گئے اوران دونوں حلقوں پر انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ امیدواروں کی جانب سے چھوڑی گئی نشستوں پر جولائی میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |