میرعلی میں کوچ کا سلنڈر پھٹنے سے13 افراد جاں بحق متعدد زخمی

فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کوچ میں لگنے والی آگ بھجادی جب کہ پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر۔۔۔


ویب ڈیسک May 12, 2013
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: اطہر خان

میرعلی میں کوچ کا سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں کوچ کا سلنڈر پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کوچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی زد میں آکر 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


فائربریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کوچ میں لگنے والی آگ بھجادی جب کہ پولیس نے کوچ کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کوچ میں لگا سلنڈر ناقص معیار کا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں