این اے 246 اور 247 میں تعینات 9 پرئزائیڈنگ افسران انتخابی ڈیوٹی سے غائب
الیکشن ڈیوٹی کے لیے تعینات اساتذہ نے انتخابی سامان بھی وصول نہیں کیا، ڈی آر اوکا تنخواہ روکنے کاحکم،رپورٹ طلب
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 246 اور 247 میں تعینات 9 پریزائیڈنگ افسران انتخابی ڈیوٹی سے غائب ہوگئے۔
قومی اسمبلی کے این اے 246اور247 میں ریٹرننگ افسران نے مسماۃ ارم آصف لیکچرار ایس ایم بی جناح کالج، مسماۃ اقبال فاطمہ ڈی پی ای گورنمنٹ انٹر سائنس کالج ،منظور احمد اسسٹنٹ پروفیسر عائشہ باوانی کالج ،آغا منور حسین اسسٹنٹ پروفیسر ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج، مسماۃ جہاں آرا اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج فار ویمن، ڈاکٹر شبانہ زرین اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج ویمن شارع لیاقت ،رانا زاہد ندیم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج ویمن چاندبی بی روڈ،مسماۃ بشری بسوا شاہ اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج ویمن شارع لیاقت، مسماۃ ثمینہ پنہور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج زم زمہ کوبطور پریزائیڈنگ افسران مقرر کیے گئے تھے۔ اساتذہ الیکشن ڈیوٹی سے غائب ہوگئے،آر اوز کی شکایت پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسیشن جج جنوبی امداد حسین کھوسو نے 9 لیکچرار،پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسیشن جج جنوبی امداد حسین کھوسو نے ڈائریکٹر کالجز کو غیرحاضر عملے کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا،سیشن جج نے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔