عمران خان کا حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرلینے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف سب سے آگے پہلے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں کے لیے ناموں کی نامزدگی چیئر مین پی ٹی آئی آج بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں کریں گے۔ یہ کمیٹیاں آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کی بھی مجاز ہوں گی۔