انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف میں وزارتوں کے امیدوار سامنے آگئے
شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب جب کہ عاطف خان خیبرپختونخوا سے وزیر اعلی کے لیے امیدوار ہیں
وفاق اور دو صوبوں میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف میں وزرائے اعلیٰ اور وزارتوں کے امیدوار سامنے آگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے پاس وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کے لئے مطلوبہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔ جس کے بعد اب پارٹی میں وزرائے اعلیٰ اور اہم وزارتوں کے امیدوار بھی سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی،علیم خان اور فواد چوہدری وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر عاطف خان اب وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی نظریں وفاقی وزارت داخلہ پر ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری وزارت خارجہ اور نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی خواہشمند ہیں۔ جب کہ اسد عمر کو عمران خان پہلے ہی وزیر خزانہ نامزد کر چکے ہیں۔