آسٹریلیا کیخلاف سریز پندرہ کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان آج متوقع

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 28 اگست سے ہوگا جس میں تین ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے۔


ویب ڈیسک August 13, 2012
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 28اگست سے ہوگا جس میں تین ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے۔ فوٹو اے ایف پی

آسٹریلیا کیخلاف سریزمیں پندرہ کھلاڑیوں کی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔ ۔جنید خان اور کامرن اکمل کی واپسی کاامکان۔ یونس خان اور عمر گل کو آرام دیا جائیگا۔

کرکٹ کی قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں جاری ہے۔

لاہور میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے محمد یوسف انجم کے مطابق پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پندرہ رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ ، عمران فرحت، ناصر جمشید، عمر اکمل ، اسد شفیق، اظہر علی ، شاہد آفریدی، کامران اکمل ، سعید اجمل، عبدالرحمن ، جنید خان ، انور علی اور راحت علی کا نام شامل ہے۔

چئیرمین پی سی بی کی ملاقات کے بعد ہوسکتا ہے کسی سہولویں کھلاڑی کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا جائے۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انور علی یا راحت علی کی جگہ محمد طلھ کو موقع دیا جائے۔

محمد طلھ ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردی دکھاتے رہے ہیں لیکن ان کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ تاہم ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ٹیم میں محمد طلھ کا نام شامل نہیں ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 28اگست سے ہوگا جس میں تین ون ڈے میچز کھیلیں جائیں گے۔ پہلا میچ 28 اگست کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈن 31 اگست کو ابوظہی جبکہ تیسرا ون ڈے 3 ستمبر کو شارجہ میں ہوگا۔ ان کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی جائے گی جس کا اعلان بعد میں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں