شاہد آفریدی کی عمران خان کو مبارکباد

22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں مل گیا پاکستانیوں کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک July 26, 2018
22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں مل گیا پاکستانیوں کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، شاہد آفریدی فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مارکباد دی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی مبارک ہو۔ 22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں مل گیا۔ پاکستانیوں کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہارنے والی جماعتیں شکست تسلیم کر کے پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں۔



واضح رہے کہ وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں