کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے ایک شخص جاں بحق 8 زخمی

دھماکوں کی گونج دور دراز علاقوں تک سنائی دی اور کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔


ویب ڈیسک May 12, 2013
دھماکوں کی گونج دور دراز علاقوں تک سنائی دی اور کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے فائر کیے گئے راکٹوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم سمت سے مختلف علاقوں میں فائر کیے گئے راکٹوں سے ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، دھماکوں کی گونج دور دراز علاقوں تک سنائی دی اور کئی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں