بجٹ ایف بی آر کی جانب سے 200 ارب روپے ٹیکس کی تجویز

آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف نہیں دیا جائیگا،سیلز ٹیکس میں بھی ایک فیصد اضافہ متوقع

وزارت خزانہ نے وصولیاں بڑھانے،ریونیو شارٹ فال سے بچنے کیلیے تجاویز منظورکر لیں، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے 200 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کی تجویز دے دی۔

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال ٹیکس وصولیوں میں اضافے اور ممکنہ ریونیو شارٹ فال سے بچنے کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس تجاویز منظورکر لی ہیں اور آئندہ مالی سال کا بجٹ گزشتہ سیاسی حکومتوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے رسمی بجٹس سے مختلف ہوگا۔




جس میں ٹیکس ریلیف نہیں دی جائے گی۔ 200 ارب روپے کے ٹیکسیشن میڑرز میں اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس کی شرح 16 سے بڑھا کر 17فیصد، گزشتہ سال فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے مستثنی قرار دیے جانے والے آئیٹمز پرایف ای ڈی کا نفاذ اور مقامی اسٹیج پر زیرو ریٹڈ آئٹمز پر سیلز ٹیکس کے اطلاق سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔
Load Next Story