چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 222 فیصد اضافہ

مارچ کے دوران برآمدات گزشتہ سال کی 33.713 سے بڑھ کر48.776 ملین ڈالر ہوگئیں


May 13, 2013
مارچ کے دوران برآمدات گزشتہ سال کی 33.713 سے بڑھ کر48.776 ملین ڈالر ہوگئیں

RAWALPINDI: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر2.22فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے9مہینوں کے دوران 417.189ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 408.141ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اسی طرح دوران سال مجموعی طور پر برآمدات میں 2.22 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔



اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2013 کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں 45 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ مارچ کے دوران برآمدات گزشتہ سال کی 33.713ملین ڈالر سے بڑھ کر 48.776ملین ڈالر ہوگئیں۔ رواں سال کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمد سے8.51فیصد اضافے سے برآمدات کا حجم 263.069 ملین ڈالر سے بڑھ کر285.455 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔