پنجاب ترقیاتی اسکیموں کیلیے2571 کروڑجاری کرنیکی منظوری
منظوری چیئرمین پی اینڈ ڈی کی زیر صدارت ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی
ISLAMABAD:
حکومت پنجاب نے 21 ترمیمی جاری شدہ ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر25 ارب 71 کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ منظوری رواں مالی سال2012-13کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی صوبائی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 33 ویں خصوصی اجلاس میں دی گئی۔ جس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سہیل احمد نے کی جبکہ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکموں کے اعلیٰ افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس جن اسکیموں کے لیے رقوم ریلیز کرنے کی منظوری دی گئی، وہ تمام ترقیاتی اسکیمیں ترمیم شدہ جاری ترقیاتی اسکیمیں تھیں جن کو مزیدتاخیر سے بچانے کے لیے اور اس کے علاوہ افراط زر کے باعث اسکیموں کے تخمینہ میں اضافے سے بچاؤ کے ضمن میں ان تمام اسکیموں کو صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں غورو خوض کے لیے پیش کیا گیا۔
صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے چیئرمین پی اینڈ ڈی سہیل احمد کی سربراہی میں ان اسکیموں کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدان کو مقررہ وقت پر پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے منظوری دی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی نے جن21 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی، ان میں ڈی ایچ کیو بلڈنگ کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کڈنی سنٹر ملتان کی تعمیرمبلغ 87 کروڑ 76 لاکھ 89 ہزار روپے ، پانڈوری ڈیم ضلع جہلم کی تعمیر مبلغ 65 کروڑ 69 لاکھ 39 ہزار روپے ،چہاں ڈیم پروجیکٹ ضلع راولپنڈی کی تعمیر مبلغ 1 ارب 56کروڑ 74 لاکھ 29 ہزار روپے، محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی کپیسٹی بلڈنگ و بہتری ( پی پی II)کے لیے مبلغ 7 کروڑ 3 لاکھ 39 ہزار روپے،کلمہ چوک انٹرسیکشن لاہور میں ٹریفک کے بہاؤ کے حل کے لیے مبلغ 2 ارب 11 کروڑ 3 لاکھ 15 ہزار روپے، قصور دیپالپور روڈکی دوہری سٹرک لمبائی 101.30 کلومیٹرضلع قصور و اوکاڑہ مبلغ 5 ارب 32 کروڑ13 لاکھ 53 ہزار روپے، سانگلہ ہل تا شاہ کوٹ ضلع ننکانہ صاحب میں سٹرک کی تعمیرلمبائی 19.91 کلومیٹر مبلغ 31 کروڑ18 لاکھ28 ہزار روپے، ضلع گجرانوالہ میں مشرقی بائی پاس لمبائی 14.25 کلومیٹر پر مشتمل دوہری سڑکوں کی تعمیرمبلغ 93 کروڑ55 لاکھ85 ہزار روپے ،گجرانوالہ بائی پاس اعوان چوک تا بھا گ والہ چوک سے نوشہرہ ورکاں کریال روڈ لمبائی 44 کلومیٹرکی کشادگی و بہتری مبلغ 34 کروڑ 16 لاکھ21 ہزار روپے ، سیالکوٹ ایمن آباد سٹرک لمبائی 61.90 کلومیٹر کی کشادگی و بہتری مبلغ 1 ارب6 کروڑ35 لاکھ35 ہزار روپے ،گجرانوالہ سیالکوٹ روڈ سیکشن گجرانوالہ تا ڈسکہ لمبائی 21.87 کلومیٹر پر مشتمل دوہری سٹرکات کی تعمیرمبلغ 2 ارب17 کروڑ11 لاکھ78 ہزار روپے ،سبلیم چوک سیالکوٹ تا وزیر آباد دوہری سٹرکات لمبائی 37 کلومیٹر کی تعمیرمبلغ 1 ارب 34 کروڑ86 لاکھ 51 ہزار روپے، بجلی گھر تا ضلع کمپلیکس نارووال براستہ جسر لمبائی 4.84 کلومیٹر پر مشتمل دوہری سٹرکات کی تعمیر و مرمت مبلغ 41 کروڑ 28لاکھ 1 ہزار روپے، عبداللہ پور چوک پر واقع کینال انڈر پاس کی تعمیرمبلغ 1 ارب24 کروڑ4 لاکھ59 ہزار روپے، 18 ہزاری فتح پور روڈضلع جھنگ لمبائی 31 کلومیٹر کی کشادگی و بحالی مبلغ 94 کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار روپے، حاصلپور تا بہاولنگر سٹرک لمبائی 80 کلومیٹرضلع بہاولپور کی کشادگی و بہتری مبلغ 2 ارب 2کروڑ78 لاکھ 5 ہزار روپے، وہاڑی تا کچہ کھو روڈ لمبائی 43.64 کلومیٹر ضلع وہاڑی کی کشادگی و بہتری مبلغ 52 کروڑ24 لاکھ 81 ہزار روپے، رایؤنڈ مانگہ روڈ لمبائی 12 کلومیٹر ضلع لاہورکی تعمیر ومرمت مبلغ 37 کروڑ 16 لاکھ 51 ہزار روپے، چھور چوک جی ٹی روڈ N-5 راوالپنڈی کی کشادگی و بہتری مبلغ 41 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار روپے، گجرانوالہ سیالکوٹ دوہری روڈلمبائی 25.73 کلومیٹرضلع سیالکوٹ کی تعمیر مبلغ 2 ارب 98 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار روپے اور صوبائی محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اسٹریٹیجک پلاننگ یونٹ اینڈ پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹس کا قیام ( پی سی II ) مبلغ 2 کروڑ 61 لاکھ 12 ہزار روپے شامل ہیں۔