گزشتہ ماہ تیل کی فروخت میں11 فیصد اضافہ

ڈیزل کی فروخت میں 34 فیصد ،پٹرول کی فروخت میں 17 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ


May 13, 2013
ڈیزل کی فروخت میں 34 فیصد ،پٹرول کی فروخت میں 17 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ۔ فوٹو: فائل

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق اپریل 2013میں تیل کی مجموعی فروخت میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ماہ کے مقابلے ڈیزل کی فروخت میں 34 فیصد اور پٹرول کی فروخت میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل2013 میں تیل کی مجموعی فروخت میں 11 فیصد اضافے سے 17لاکھ ٹن رہی ہے۔ جبکہ ملک میں جاری توانائی بحران کے باوجود گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فرنس آئل کی فروخت میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔



رواں مالی سال 10ماہ کے دوران تیل کی فروخت 1 کروڑ 58 لاکھ ٹن رہی، پٹرول کی فروخت میں گزشتہ سال، اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے 2ماہ کے دوران ڈیزل کی فروخت میں 2 فیصد کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔