الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے صدر ممنون حسین

فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، ممنون حسین


ویب ڈیسک July 26, 2018
فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، ممنون حسین فوٹو:فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کی شفافیت پر اطمینان یقینی بنایا جائے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت ممون حسین نے انتخابی عمل کی کامیابی پر قوم کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کے باوجود قوم نے انتخابی عمل کو کامیاب بنا کر ثابت کردیا کہ ملک و قوم کا مستقبل جمہوری عمل سے وابستہ ہے۔ صدر مملکت نے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے پر الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرمسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے انتخابی نتائج مسترد کردیے

صدر نے کہا کہ فتح و شکست سے قطع نظر انتخابی عمل کی شفافیت اور قوم کا اطمینان لازمی ہے، لہذا ضروری ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کا اطمینان یقینی بنایا جائے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرنے والی سیاسی قوتیں گروہی مفادات سے بلند ہو کر اپنی کامیابی کو ملک و قوم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |