تحریک انصاف کی وفاق پنجاب اور کے پی کے میں حکومت سازی پر مشاورت

عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی


ویب ڈیسک July 26, 2018
عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت سازی پر مشاورت کی جبکہ الیکشن جیتنے کے بعد عمران خان کی پہلی تقریر پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے وسیع تر ملکی مفاد میں پانچ سیاسی جماعتوں کو بھی حکومت سازی میں دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان عوامی پارٹی، بی این پی، جی ڈی اے اور مسلم لیگ ق کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ میں اتحاد کے لیے ایم کیو ایم سے بھی اتحاد کر سکتی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین ، شیریں مزاری، غلام سرور، فواد چوہدری، بابر اعوان، عامر کیانی اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں وفاق میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |