آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائیگا

حجم 35کھرب سے زائد کا امکان، زراعت، توانائی، صحت، تعلیم پر زیادہ فنڈز خرچ کیے جائینگے


May 13, 2013
سبسڈیز، آمدنی میں کمی، ریونیوشارٹ فال کے باعث نظر ثانی شدہ ہدف سے بھی زائد رہیگا. فوٹو فائل

آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کا حجم 35کھرب روپے سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

زراعت، توانائی، صحت اور تعلیم پر زیادہ فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے 35کھرب 14 ارب روپے آمدن کے بجٹ کا تخمینہ تیار کیا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 24 کھرب روپے سے زیادہ ہے۔



دفاع کیلیے600 ارب روپے سے زائد، جبکہ قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کیلیے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ آئندہ مالی سال بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کے ساڑھے 4 فیصد اور معاشی ترقی کا تخمینہ 4.4 فیصد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں