رواں مالی سال پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

غربت کے خاتمے،شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی کے حوالے سے بھی مدد ملے گی،رپورٹ


May 13, 2013
غربت کے خاتمے،شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی کے حوالے سے بھی مدد ملے گی،رپورٹ۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں بالترتیب 15.73فیصد اور 75.02فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک سے 319.61ملین ڈالر کے پھل برآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پھل کی برآمدات کا حجم 300.18 ملین ڈالر تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں سبزیوں کی برآمدات میں 75فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے سے ان کی برآمد سے 171.21ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 106.38ملین ڈالر مالیت کی سبزیاں برآمد کی گئیں۔



رواں سال پھل اور سبزیوں کی برآمد میں ہونے والے اضافے سے زرعی شعبے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے چھوٹے کاشتکاروں کے وسائل اور آمدنی بھی بہتر ہوں گے ۔ جس سے غربت کے خاتمے اور شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی کے حوالے سے بھی مدد حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔