کوئٹہ آئی جی بلوچستان پر خود کش حملہ 5 افراد جاں بحق 40 سے زائد زخمی

آئی جی بلوچستان اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ خودکش حملہ آوروں نے ان کےقافلے سے گاڑی ٹکرادی۔


ویب ڈیسک May 13, 2013
دھماکے میں آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

کوئٹہ میں آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کے قافلے پر خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی بلوچستان اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ خودکش حملہ آوروں نے ان کےقافلے سے گاڑی ٹکرادی خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی آئی جی بلوچستان مشتاق سکھیرا کے قافلے سے ٹکرانے کی کوشش کی تاہم آئی جی بلوچستان اس حملے میں محفوظ رہے، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں 400 سے 500 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس میں کیمیکل بھی موجود تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں