مسلم لیگ ن فی الحال اے پی سی نہیں بلا رہی مریم اورنگزیب کی تصدیق

الیکشن کمیشن کو آڑ ٹی ایس کے بیٹھ جانے کا نوٹس لینا چاہیے، ترجمان مسلم لیگ (ن)


News Agencies/ July 26, 2018
الیکشن کمیشن کو آڑ ٹی ایس کے بیٹھ جانے کا نوٹس لینا چاہیے، ترجمان مسلم لیگ (ن) فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال (ن) لیگ اے پی سی نہیں بلا رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حالیہ انتخابی نتائج پر تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اب ان نتائج کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ایم ایم اے نے آج اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے جس میں پیپلزپارٹی، اے این پی، ایم کیوایم اور پی ایس پی سمیت دیگر پارٹیوں کی شرکت متوقع ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال (ن) لیگ آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلا رہی تاہم مسلم لیگ (ن) کا وفد آج ایم ایم اے کی اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

بعد ازاں لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابات میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن ہم عوام کا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، لاڈلے کو منتخب کرنا تھا وہ جیسے تیسے کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 5 سال میں افراتفری اور انتشار پھیلایا لیکن ہم اپنے عمل سے واضح کریں گے کہ ہم پی ٹی آئی نہیں ہیں جب کہ الیکشن کمیشن کو آڑ ٹی ایس کے بیٹھ جانے کا نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں