آئی پی ایل راجستھان رائلز نے چنئی کا چین لوٹ لیا

شین واٹسن کی برق رفتار ففٹی، میزبان ٹیم5وکٹ سے فتحیاب، مرلی کی اننگز رائیگاں


Sports Desk May 13, 2013
بنگلور کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کامیابی حاصل کرلی، سنیل نارائن کے 4 شکار۔ فوٹو: فائل

راجستھان رائلز نے چنئی سپر کنگز کا سکھ چین لوٹ لیا، شین واٹسن کی برق رفتار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں سے میدان مارلیا، مرلی وجے کی ففٹی کسی کام نہ آئی۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، جیک کیلس نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، سنیل نارائن نے چار وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق راجستھان رائلز نے 144 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 5 وکٹ پر حاصل کیا، اجنکیا راہنے (9) کو ہولڈر نے وجے کی مدد سے آؤٹ کیا، فالکنیر(1)بھی ہولڈر کا شکار ثابت ہوئے، سنجو سیمسن (0) شرما کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، کپتان راہول ڈریوڈ بھی 22 رنز پر مورس کا شکار بن گئے، ان کا کیچ دھونی نے تھاما۔

اس موقع پر شین واٹسن اور اسٹورٹ بنی نے کمانڈ سنبھالی اور اسکور کو 138 تک لے گئے، واٹسن نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 70 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز 6 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں سے مزین تھی، وہ براوو کی گیند پر بولڈ ہوئے، اسٹورٹ بنی نے ناٹ آؤٹ 41 رنز اسکور کیے۔ قبل ازیں چنئی سپر کنگز نے 4 وکٹ پر 141 رنز اسکور کیے مرلی وجے نے 55 جبکہ مائیک ہسی نے 40 رنز بنائے، کیون کوپر نے دو وکٹیں لیں۔



اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 116 رنز کا ہدف 4 گیندیں قبل ہی 5 وکٹ پر حاصل کیا، منوندر بسلا دوسری ہی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے روی رامپال کا شکار بن گئے ، ان کا کیچ موسس ہینرکس نے تھاما، کپتان گوتم گمبھیر بھی صرف 14 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، انھیں ونے کمار نے کرس گیل کی مدد سے قابو کیا، یوسف پٹھان 18 رنز کو کافی سمجھتے ہوئے کارتھک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

جیکس کیلس نے متھن کی وکٹ بننے سے قبل 41 رنز اسکور کرکے ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچادیا، منوج تیواڑی بھی 24 رنز پر ونے کمار کی وکٹ ثابت ہوئے۔ اس سے قبل سنیل نارائن رائل چیلنجرز بنگلور کو کھل کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا، وہ 9 وکٹ پر 115 رنز بنا پائی، کرس گیل نے سب سے زیادہ 33 رنز اسکور کیے جس کیلیے انھوں نے 36 گیندوں کا سامنا کیا، ابراہم ڈی ویلیئرز 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سنیل نارائن نے 4 جبکہ لکشمی پاتھی بالاجی اور جیک کیلس نے دودو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |