سونے کی قیمتوں میں کمی
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت 59 ہزار 550 روپے سے گھٹ کر 59 ہزار200اور 10گرام 50 ہزار 754 روپے رہ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں 2روز کے اندر مجموعی طور پر کمی آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1226 ڈالر سے بڑھ کر 1228 ڈالر فی اونس ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ اور 10 گرام قیمتوں میں بالترتیب 350 اور 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سکھر، ملتان اور دیگر شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت 59 ہزار 550 روپے سے گھٹ کر 59 ہزار200اور 10گرام 50 ہزار 754 روپے رہ گئی جو منگل کو 51 ہزار54 روپے تھی، چاندی کی تولہ قیمت 765 اور 10گرام655.86 روپے پر برقرار رہی۔
یاد رہے کہ بدھ کو عام تعطیل کی وجہ سے ملک میں سونے کی ٹریٖڈنگ نہ ہوسکی تھی۔