کیویز سے لارڈز ٹیسٹ جوئے روٹ کا کیس مضبوط

مہمان ٹیم اور انگلینڈ لائنز کا چار روزہ میچ ڈرا ، میزبان کپتان 179رنز بناکر پویلین لوٹے


Sports Desk May 13, 2013
مہمان ٹیم اور انگلینڈ لائنز کا چار روزہ میچ ڈرا ، میزبان کپتان 179رنز بناکر پویلین لوٹے. فوٹو فائل

NEW DEHLI: کیویز کیخلاف ٹور میچ میں 179 کی اننگز کھیل کر جوئے روٹ نے جمعرات سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کیلیے اپنا کیس مضبوط بنالیا۔

مہمان ٹیم کیخلاف چارروزہ میچ ہارجیت کے بغیر ختم ہوگیا، جونی بیئراسٹو نے 68 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ لائنز اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار روزہ ٹور میچ ڈرا ہوگیا ہے تاہم اس میں لائنز کے کپتان جوئے روٹ نے 179 رنز بناکر لارڈز میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کیلیے اپنا کیس مضبوط کرلیا ہے، انھیں گذشتہ روز پہلے ٹیسٹ کیلیے 12 رکنی اسکواڈمیں شامل کیا گیا تھا ۔ انگلینڈ لائنز نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 315 رنز 4 وکٹوں سے کیا، جوئے روٹ اورجوناتھن بیئراسٹو نے اسکور کو 369 رنز تک پہنچایا۔



اس موقع پر بیئر اسٹو 68 رنز پر بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، جوئے روٹ نے پونے ساتھ گھنٹوں تک بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز کا خاتمہ ڈگ بریسویل کے ہاتھوں ہوا، جب گیند نے ان کے ڈیفنس کو ناکام بناتے ہوئے آف اسٹمپ اڑادی، کرس ووئکس (1) کو بھی بریسویل نے آؤٹ کیا، لائنز نے 7 وکٹ پر 444 رنز بنائے تھے کہ میچ کو ڈرا قرار دے دیا گیا، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 285 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ہمیش ردرفورڈ نے 126 رنز بنائے تھے۔ رولینڈ جونز نے 4 اور گریم اونینز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں