عمران خان دنیا کے تیسرے کھلاڑی حکمران ہوں گے
سابق فٹبالر جارج وی لائبیریا، جوڈو پلیئر ولادی میر پیوٹن روس کے صدر بن چکے۔
عمران خان دنیا کے تیسرے کھلاڑی حکمران ہونگے۔
ورلڈکپ 1992کے فاتح کپتان عمران خان 22سال کی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کیلیے تیار ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے قبل بھی سیاست میں کامیابیاں حاصل کرنے والے کئی کھلاڑی تاریخ میں اپنا نام درج کرا چکے ہیں،ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق ان میں سے 2 تواپنے ملکوں کے صدر ہیں۔
افریقہ کے بہترین فٹبالرز میں شمار ہونے والے جارج وی نے 14سال قبل ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھے اور گذشتہ سال لائبیریا کے صدر منتخب ہوگئے،جوڈومیں روس کے واحد 8th ڈان بلیک بیلٹ ولادی میر پیوٹن بھی اپنے ملک کے صدر بنے۔
دنیاکے کامیاب ترین باکسرز میں شمار کیے جانے والے فلپائنی مینی پاکیو،ورلڈکپ 1994کے فاتح برازیلی فٹبالر روماریو،آسٹریلوی گلین لیزارس اپنے ملکوں میں سینیٹ کی نشست پانے میں کامیاب ہوئے،نیوزی لینڈ کو ویمنز رگبی ورلڈکپ 1998جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والی لوئیسا وال ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ پارٹی میں بھی ان کو مرکزی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
1980اور 1984اولمپکس میں 1500میٹر دوڑ میں برطانیہ کیلیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سباستین کوئے بھی ممبر پارلیمنٹ ہیں، سابق ہیوی ویٹ چیمپئن باکسر وٹالی کلشکوو میئر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں۔
باڈی بلڈنگ میں عالمی اعزاز پانے والے آرنلڈ شوارزنیگر اداکاری کے بعد سیاست کے میدان میں آئے اور کیلیفورنیا کے گورنر بننے میں کامیاب رہے۔
سابق امریکی صدرگیرالڈ فورڈ جوانی میں ایک باصلاحیت فٹبالر کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کی،بھارت میں بھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی طویل فہرست موجود ہے۔