بھوٹان کے کلب کیخلاف کلیم اللہ نے 5گول داغ دیے
ٹیم نے 8-0 سے فتح پاتے ہوئے اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ فائنلز میں رسائی پالی
COLOMBO:
پاکستان کے ڈومیسٹک چیمپئن کے آر ایل نے بھوٹان کے ییڈزین ایف سی کو 8-0 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ کے فائنلز میں جگہ بنا لی۔
کلیم اللہ نے 5گول داغ دیئے، گرین شرٹس نے 7 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائرز مرحلے کا اختتام کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایف سی پریذیڈنٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے ڈومیسٹک چیمپئن کے آر ایل کلب نے بھوٹان کے ییڈزین ایف سی کو 8-0 سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پیش قدمی جاری رکھی، گروپ بی میں شامل گرین شرٹس نے فلپائن کے گلوبل کلب کو 2-0سے شکست دینے کے بعد 6بار ٹائٹل جیتنے والے قازغزستان کے ڈورڈوئی کلب سے مقابلہ 1-1 سے برابر کھیلا تھا۔ گزشتہ روز ییڈزین کیخلاف میچ میں کے آر ایل کی طرف سے کلیم اللہ نے کھاتہ کھولا، حریف ٹیم کی مزاحمت 37 ویں منٹ میں دم توڑ گئی جب عابد خان نے بال کو جال کی راہ دکھاتے ہوئے اسکور 2-0کر دیا، 44ویں منٹ میں ضیا الاسلام اور چند سکینڈز بعد سعد اللہ نے گول کر کے برتری 4-0 کر دی۔
دوسرے ہاف میں گول کیپر کی تبدیلی ییڈزین کلب کو راس نہ آئی، دفاعی کھلاڑی پریما کو ریڈ کارڈ ملتے ہی کلیم اللہ نے 71 ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا، 4منٹ بعد ہیٹ ٹرک مکمل کی، 83 ویں منٹ میں انھوں نے چوتھا اور آخری لمحات میں پانچواں گول کرتے ہوئے 8-0 سے فتح کے ساتھ اپنی ٹیم کو اگلے مرحلے میں رسائی دلا دی۔ یاد رہے کہ کے آر ایل کے ساتھ گروپ بی کی دوسری ٹیم ڈورڈوئی کو بھی اے ایف سی پریذیڈنٹ کے فائنلز میں شرکت کا موقع ملے گا، دونوں نے 7،7 پوائنٹس کیساتھ اس مرحلے کا اختتام کیا ہے، کے آر ایل نے مسلسل دوسری بار ایونٹ کے فائنلز میں جگہ بنائی ہے۔