اسپین لیگ رئیل میڈرڈ کا ڈرا میچ بارسلونا چیمپئن بن گیا
اسٹارز سے سجی ٹیم کا ایسپانیول سے مقابلہ 1-1سے ڈرا ہوگیا، ملورکا کو مات
ریئل میڈرڈ اور ایسپانیول کے درمیان 1-1 سے ڈرا ہوجانے والے مقابلے کے بعد بارسلونا کی اسپینش لیگ ٹرافی پر مہر ثبت ہوگئی۔
ڈرا نتیجے کی وجہ سے ریئل میڈرڈ کسی بھی طرح بارسلونا کے موجودہ کل 88 پوائنٹس تک نہیں پہنچ سکتا، بقایا تین گیمز میں جوز مورینو کی سائیڈ صرف 87 پوائنٹس تک ہی رسائی حاصل کرسکتی ہے۔ گذشتہ پانچ سیزنز کے دوران بارسلونا چار اسپینش لیگ ٹائٹلز جیت چکا ہے جبکہ اس سیزن میں انھوں نے 34 گیمز میں سے 28 جیتے، چار ڈرا کیے اور صرف دو مرتبہ شکست کا سامنا کیا، میچ سے قبل میڈرڈ ایسپانیول اسٹیڈیم پر تین مقابلوں میں آٹھ گول کرچکا جبکہ اس کے خلاف کوئی گول نہیں ہوا تھا، لیکن اس ریکارڈ کو اس وقت دھچکا لگا جب میڈرڈ کے کارنر سے گول کرنے میں ناکامی کے بعد 22 ویں منٹ میں کرسٹیان اسٹوانی نے پہلا گول بنادیا، 28 ویں منٹ میں برتری 2-0 ہوسکتی تھی لیکن ہیکٹر مورینو نے کارنر کے بعد فاؤل پر ہونیوالے گول کا موقع ضائع کردیاگیا۔
ٹیم کی جانب سے خاطر خواہ حملے نہ ہونے پر مورینو نے ہاف ٹائم پر فرنچ فٹبالر کریم بینزیما اور 10 منٹ بعد کرسٹیانو رونالڈو کو میدان میں اتارا، میڈرڈ نے 58 ویں منٹ میں رونالڈو کے فاؤل پر ایک فری کک سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گونزیلو ہگوین نے ہیڈر کی مدد سے گیند کو جال میں پھینک دیا۔ 90 ویں منٹ میں ہگوین پر فاؤل کرنے کے بعد سابق بارسلونا مڈ فیلڈر وکٹر سانچز کو ریڈ کارڈ دکھانے پر ایسپانیول 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی لیکن رونالڈو کی نتیجہ خیز فری کک اسٹینڈز میں جاگری۔ یہ میڈرڈ کیلیے آخری موقع تھا جبکہ بارسلونا کے شائقین اپنا جشن منانے کے قابل ہوگئے تھے۔ دریں اثنا ایتھلیٹک کلب بلباؤ نے ہوم گراؤنڈ پر ملورکا کیخلاف 2-1 سے فتح حاصل کی جبکہ اوساسونا نے اریباس کے ہیڈر کی مدد سے اوساسونا پر صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی سمیٹ لی۔