اسرائیلی فوج کی بمباری سے 3 فلسطینی شہید

بمباری غزہ کی پٹی میں کی گئی، صہیونی فورسز کے حماس کے ٹھکانوں پر حملے


News Agencies July 27, 2018
اسرائیل کے درمیان مصر اور اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی، غزہ سے 9 راکٹ داغے گئے، اسرائیل کا الزام۔ فوٹو: فائل

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بمباری کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بمباری میں 3 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں سمیت کئی دیگر عسکری کیمپوں پر بمباری کی، کشیدگی 5 روز قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر اور اقوام متحدہ کی طرف سے کرائی گئی جنگ بندی کے بعد سامنے آئی ہے۔

قبل ازیں غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں کی فائرنگ سے متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے، زخمی اسرائیلی فوجیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مجوزہ اسرائیل فلسطینی امن منصوبہ اپنی ابتدا ہی میں دم توڑ چکا ہے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا اس معیار کا حامل نہیں کہ وہ اکلوتا امن منصوبے کا نگران ہو۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل فلسطینی امن پلان کو حتمی شکل دینے میں امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی مندوب جیسن گرین بلاٹ مصروف ہیں، ان دونوں امریکی اہلکاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ فلسطینی صدر محمود عباس کی رضامندی یا اس کے بغیر بھی جلد عام کر دیا جائے گا، اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج پر 9 راکٹ داغے گئے، اسرائیل دفاعی نظام نے ان راکٹوں کو غیر موثر کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں