الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہاقادر مگسی

کھلے عام جعلی ووٹ ڈالے گئے،انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف اور عمران خان کو مبارکباد


INP May 13, 2013
کھلے عام جعلی ووٹ ڈالے گئے،انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف اور عمران خان کو مبارکباد۔ فوٹو: فائل

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں ناکام ثابت ہوا ہے' انتخابات میں کامیابی پر نواز شریف اور عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وہ سندھ ترقی پسند ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے' ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ سندھ میں نگراں حکومت نے پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ہے اور عملاً سندھ میں پیپلزپارٹی کی مشینری نے انتخابات کرائے ہیں' انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے کھلے عام ٹھپے لگائے اور الیکشن کمیشن نے انھیں دھاندلی سے نہیں روکا' قوم پرست امیدواروں کو عوام نے مسترد نہیں کیا بلکہ پیپلزپارٹی نے انہیں دھاندلی کے ذریعے ہرایا ہے' پولنگ کے دوران الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نظر نہیں آیا اور اب یہ بات بھی کھل کر سامنے آگئی ہے کہ الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔



ہم ان نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں' ڈاکٹر قادرمگسی نے کہا کہ وہ قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو کی جانب سے دھاندلی کے خلاف دی جانے والی ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے کیوں کہ ان کی اپنی جماعت ہے اور اپنا منشور ہے اس لیے وہ اپنی جماعت کا لائحہ عمل خود تیار کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے ذریعے ووٹنگ کرائی جائے تاکہ دھاندلی کو روکا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |