بدین 20 گھروں میں آگ بھڑک اٹھی لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

واقعہ گاؤں میوہ مغیری میں پیش آیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، متاثرین کھلے آسمان تلے

واقعہ گاؤں میوہ مغیری میں پیش آیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، متاثرین کھلے آسمان تلے۔ فوٹو: فائل

بدین کے نزدیک گاؤں میوہ مغیری میں 20 گھر آگ کی لپیٹ میں آکر راکھ، گھروں میں پڑا ہوا 10لاکھ روپے مالیت کا سامان، نقدی جل گئی۔

تفصیل کے مطابق بدین سے 20 کلو میٹر دور میوہ مغیری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آہستہ آہستہ 20 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بدین سے 5 سے زائد فائر بریگیڈوں کو آگ بجھانے کے لیے منگوایا گیا جنھوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر گوٹھ میں مزید گھروں کو جلنے سے بچالیا۔




آگ لگنے گھروں میں موجود 5 بچیوں کا لاکھوں روپے کا جہیز بھی جل گیا ہے۔ امام بخش، سومار، سائیں بخش اور یار محمد نے بتایا ہے کہ ہم بے یارومددگار کھلے آسمانوں کے نیچے پڑے ہوئے ہیں اور آگ لگنے سے ہمارے گھروں میں کوئی چیز بھی نہیں بچی ہے۔
Load Next Story