ن لیگ کی فتح پر متوالوں کا میرپورخاص میں جشن
مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،نوازشریف ملک کو خوشحال بنائیں گے،مقررین
میرپورخاص شہر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ریلی ایوان صحافت سے برآمد ہوآئی۔کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔
ریلی کی قیادت راجا تنویر ، نواب قریشی اور ڈاکٹر شاہین سعید آرائیں نے کی۔ اس کے علاوہ میر واہ گورچانی،ڈگری، جھڈو اور نوکوٹ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر ریلی کے قائدین نے خطاب میں کہا کہ میاں نوازشریف لوڈشیڈنگ، دہشت گردی اور ملک کودرپیش دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور صوبہ پنجاب کی طرح صوبہ سندھ میں بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔