کراچی میں فوج کی نگرانی میں انتخابات کرائے جائیںثروت اعجاز

سنی تحریک پر امید ہے ملک کی نئی قیادت قانون کی بالادستی قائم کرے گی


Staff Reporter May 13, 2013
سنی تحریک پر امید ہے ملک کی نئی قیادت قانون کی بالادستی قائم کرے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجا ز قادری نے کہا ہے کہ عوام دہشت گردی کے خوف کو بالائے طاق رکھ کر ووٹ دینے گھروں سے نکلے، سنی تحریک عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے تاہم کراچی کے انتخابی نتائج کو کالعدم سمجھتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے اور فوج کو پولنگ اسٹیشنوں کے اندر تعینات کیاجائے، عوام نے ثابت کردیا کہ تبدیلی کیلیے ووٹ کا استعمال ضروری ہے، عوام نے ووٹ کے استعمال سے عوامی نمائندوں کو چن لیاہے، اب عوامی نمائندوں کی ذمے داری ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرکے ملک کو مستحکم بنائیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نواز شریف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔



ثروت اعجاز نے کہا کہ امید ہے کہ ملک کی نئی قیادت اور اپوزیشن ملک کی ترقی، خوشحالی استحکام کیلیے کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی، انھوں نے کہا کہ سنی تحریک پر امید ہے کہ ملک کی نئی قیادت آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کرکے دہشت گردی کوجڑسے ختم کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کریگی، انھوں نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کراچی میںری الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، سنی تحریک کراچی کے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتی، شفاف و منصفانہ انتخابات کی کراچی میں دھجیاں بکھیر دی گئیں، ٹھپہ مافیاکا پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ، رینجرز اور پولیس کے عملے کا غائب ہوجانا انتہائی تشویشناک عمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں