جہاں دھاندلی ہوئی وہاں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں فضل الرحمن

ن لیگ مرکزی قیادت کے طور پر سامنے آئی ہے، مکمل تعاون کرینگے، سربراہ جے یوآئی

نتائج میں تاخیر سے شکوک وشبہات پیدا ہوئے، الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دھاندلی کے الزامات والے پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ انتخابات کامطالبہ کردیا ہے اورکہا ہے کہ مسلم لیگ ن مرکزی قیادت کے طور پرسامنے آئی ہے توان کیساتھ ملکر چلیں گے۔

اتوار کو سرکاری ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے، انھوں نے کہاکہ وہ پوری قوم کوکامیاب انتخابات پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔




انتخابی نتائج میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن کواس کا نوٹس لینا چاہیے۔
Load Next Story