افغان طالبان نے یرغمال 8 میں سے 4 ترک انجینئرز چھوڑ دیے

ترک انجینئرز کو صوبہ لوگر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے بعد اغواء کر لیا گیاتھا

ترک انجینئرز کو صوبہ لوگر میں ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے بعد اغواء کر لیا گیاتھا۔ فوٹو: رائٹرز

ترک وزیراعظم طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جن 8 ترک انجینرز کو یرغمال بنایا گیا تھا طالبان نے ان میں 4 کو چھوڑ دیا ہے۔

گذشتہ ماہ 8 ترک انجینرز کو اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ ان کے ہیلی کاپٹر کو طالبان کے گڑھ صوبہ لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی، ترک وزیراعظم نے بتایا ہے کہ ترک انیٹیلی جنس ایم آئی ٹی کی کوششوں کے نتیجہ میں طالبان نے چ4 انجینرز کو ہمارے حوالے کر دیا ہے اور وہ اب محفوظ ہیں۔




انجینرز کی رہائی کیلئے مذاکرات میں قبائلی عمائدین نے بھی مدد کی، یاد رہے کہ ترکی نیٹو کا رکن ہے اور اس کے 1850فوجی افغانستان میں موجود ہیں۔
Load Next Story