انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کوبھارتی شخصیات کی جانب سے مبارکباد

اس سے بڑی بات کیا ہوگی کہ ایک کھلاڑی ملک کا وزیر اعظم بن جائے، کپل دیو


ویب ڈیسک July 27, 2018
عمران خان میں جنون جب بھی تھا جب وہ کپتا ن تھے اور یہی جنون آج بھی ہے، کپل دیو فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارتی شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی پُرکشش شخصیت اورعمدہ کھیل کے باعث صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں مشہور ہیں جب کہ بھارت میں تو بڑے بڑے فنکار اورکھلاڑی بھی ان کے پرستار ہیں جو ان کے جنون کی نہایت قدر کرتے ہیں۔

کپل دیو


عمران خان کے بھارتی مداحوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو اوراداکار رشی کپور شامل ہیں جنہوں نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کی خبرسنتے ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

سابق بھارتی کپتان کپل دیو اورعمران خان ماضی میں کئی بارایک ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں، کپل دیوعمران خان کوبہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ گزشتہ روزایک ٹاک شو کے دوران جب کپل دیو سے عمران خان کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نےکہا وہ سب سے پہلے عمران خان کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان میں جنون جب بھی تھا جب وہ کپتا ن تھے اور یہی جنون آج بھی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جمائما کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

انہوں نے کہا اس سے بڑی بات کیا ہوگی کہ ایک کھلاڑی ملک کا وزیر اعظم بن جائے۔ شوکے دوران میزبان نے اپنی روایتی بھارتی سوچ کے مطابق کئی بارکپل دیوکو عمران خان کے متعلق منفی باتیں کرنے کے لیے اکسایا لیکن کپل دیو نے ہر بار صرف عمران خان کی تعریف کی اور میزبان کو یہ کہہ کر چپ کرادیا کہ میں بہت مثبت انسان ہوں جسے عمران خان کے بارے میں منفی بات کرنی ہے کرے، لیکن ہم نے انہیں بہت قریب سے دیکھا ہے وہ بہترین انسان ہیں۔

کپل دیونے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد امید کرتے ہوئے کہا کہ اب شاید پاک بھارت کھیل تنازعات حل ہوجائیں اورکرکٹ ایک بار پھر بحال ہوجائے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا عمران خان میں وہ قابلیت ہے کہ وہ پاکستان کانام عالمی طور پر بہتر کریں گے اور اپنے ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔

رشی کپور


اداکاررشی کپورنے بھی ٹوئٹر پر عمران خان کے گزشتہ روز کیے گئے الیکشن کے بعد کے خطاب کو سراہا اور امید ظاہر کی آپ اپنے ملک اور ہمارے ملک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


ایوشمان کھرانا


بھارتی اداکار ایوشمان کھرانا نےٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ''جب پاکستان عمران خان کی قیادت میں 92 کا ورلڈ کپ جیتاتھا اس وقت میرے والد نے پیشگوئی کی تھی کہ یہ شخص ایک دن پاکستان کا وزیر اعظم بنےگا، اور آج یہ سچ ہوگیا۔ انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں، اب آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے برصغیر میں امن قائم کرنے کی۔''

https://twitter.com/ayushmannk/status/1022549194958151683

جاوید جعفری


اداکار جاوید جعفری نے بھی عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، آپ بہترین کھلاڑی اور محنتی سماجی رہنما ہیں اورمجھے یقین ہے کہ آپ ایک دانشمند اور طاقتور وزیر اعظم ہوں گےاور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفت کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔


نوجوت سنگھ سدھو


سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اوراداکار کپل شرما کے کامیڈی شو میں جج کے فرائض انجام دینےوالے نوجوت سنگھ سندھو بھی عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف نکلے، انہوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت اور عمران خان کے بارے میں کہا کہ عمران خان دنیا کو توڑنے والے نہیں بلکہ جوڑنے والے شخص ہیں۔ وہ بہت پاک ، پاکیزہ اور نیک بندے ہیں، ان میں وہ جذبہ ہے جس نے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوایااور وہ اسی طرح پاکستان کی لڑکھڑاتی سیاست کی ڈوبتی نیا کو پار لگائیں گے۔

روینہ ٹنڈن


اداکارہ روینہ ٹنڈن نے دہشتگردی کے مقابلے میں ووٹنگ کے ذریعے جمہوریت منتخب کرنے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہمیشہ نئی حکومت کو ایک موقع دینا چاہئیے۔ اس کے ساتھ ہی روینہ نےاپنے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے اپنے نیوز چینلز جنونیت اورشورشرابے کا مظاہرہ نہ کرتے تو ہمیں اتنی شرمندگی نہ ہوتی۔ کم سےکم نتیجے کا توانتظار کرلیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں