بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں پھر شدت آنے کا خدشہ

مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کا مسلسل چھٹے روز بھی آپریشن جاری رہا


May 13, 2013
مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں سیکورٹی فورسز کا مسلسل چھٹے روز بھی آپریشن جاری رہا. فوٹو فائل

بھارتی فوج نے موسم گرما میں کشمیری حریت پسندوں کی طرف سے احتجاجی تحریک دوبارہ شرع کرنے کے خدشے کا اظہارکیا ہے۔

بادامی باغ فوجی چھاؤنی میں امن و قانون کے قیام کیلئے سیکورٹی کور گروپ کے اجلاس میں اس مسئلے پر غور کیا گے۔



دریں اثنا بھارتی سیکورٹی فورسز کا ضلع کپواڑہ میں تلاشی آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن میں فوج کی کم از کم چار یونٹوں کے علاوہ پولیس کا سپیشل آپریشن گروپ حصہ لے رہا ہے، ہیلی کاپٹروں اور سراغ رساں کتوں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں