خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کردیا

این اے 131 میں سیکڑوں ووٹ دانستہ طور پر مسترد کیے گئے لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، سعد رفیق کی درخواست


ویب ڈیسک July 27, 2018
این اے 131 میں دانستہ طور پر سیکڑوں ووٹ مسترد کیے گئے لہذا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، سعد رفیق کی درخواست ۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ این اے 131 میں سیکڑوں ووٹ مسترد ہوئے جو پریزائیڈنگ افسر نے دانستہ طور پر کیے لہذا این اے 131 میں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے جب کہ گنتی کا عمل مکمل ہونے تک نوٹی فکیشن بھی جاری نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ این اے 131 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت مقابلے کے بعد سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی، عمران خان نے 84313 جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں