بغداد میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک

خواتین پر فائرنگ دارالحکومت کے وسطی علاقے کرادا کے ایک گھر میں کی گئی


AFP May 13, 2013
خواتین پر فائرنگ دارالحکومت کے وسطی علاقے کرادا کے ایک گھر میں کی گئی۔ فوٹو: فائل

مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 خواتین کو ہلاک کر دیا، خواتین پر فائرنگ دارالحکومت کے وسطی علاقے کرادا کے ایک گھر میں کی گئی، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

اسی طرح شہر کے شمالی علاقے میں 3 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔



مشاہدا ایریا میں فائرنگ اس وقت کی گئی جب مرنیوالے ایک سڑک پر پیدل جا رہے تھے، ان پر فائرنگ کی وجہ بھی سامنے نہیں آ سکی، عراق میں عام طور پر فائرنگ سیکیورٹی اہلکاروں یا سرکاری ملازمین پر کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں