عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا چناؤ کرنے میں الجھ گئے

وزارت اعلیٰ کے لیے پرویز خٹک، اسد قیصر اور عاطف خان نے کوششیں تیز کرلیں


ویب ڈیسک July 27, 2018
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 66 نشستوں میں کامیاب ہوکر واضح اکثریت حاصل ہے فوٹو: فائل

MUMBAI: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف لینے سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے چناؤ میں الجھ گئے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے 66 نشستوں میں کامیاب ہوکر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ پہلے عاطف خان کو صوبے کے اگلے وزیر اعلیٰ کے طور پر دیکھا جارہا تھا لیکن اب عاطف خان کے بعد دو مزید امیدوار پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی سامنے آ گئے ہیں عمران خان وزیر اعظم کا حلف لینے سے قبل وزیر اعلیٰ کے پی کے کا چناؤ کرنے میں الجھ گئے۔ تینوں امیدواروں نے اپنی لابی تیز کر دی ہے اس سلسلے میں اسد قیصر اور عاطف خان نے گزشتہ روز عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے باوجود پرویز خٹک دوبارہ وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں، پرویز خٹک کو جہانگیر ترین کے کیمپ کا حصہ سمجھا جاتا ہے اس لئے جہانگیر ترین کا وزن پرویز خٹک کے پلڑے میں ہوگا۔

عاطف خان چیئر مین پی ٹی آئی کے قریب ہیں اور عمران خان تعلیم کے شعبہ میں عاطف خان کی کارکردگی سے متاثر بھی ہیں، اس کے علاوہ عاطف خان کے خاندان سے بڑی تعداد میں لوگ بیوروکریسی کا حصہ ہیں۔

اسد قیصر گزشتہ دور میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی رہے ہیں اور وہ عمران خان کے دیرینہ ساتھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں