
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے دو ملازمین پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو لاکھوں روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کی یونیورسٹی میں آئی ٹی ، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی خرد برد کی، دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔