کوئٹہ آئی جی بلوچستان پر خودکش حملہ 5 افراد جاں بحق 40 زخمی

زخمیوں میں 12پولیس اہلکار بھی شامل،کوئٹہ پر راکٹوں کی بارش، خاران میں فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا، ڈرائیور جاں بحق


Numainda Express May 13, 2013
کوئٹہ:ٹی این ٹی چوک کے قریب آئی جی پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک عمارت کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان مشتاق احمد سکھیرا پر خودکش حملہ اور راکٹ حملے میں 5افراد جاں بحق، 12پولیس اہلکاروں سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے کوئٹہ شہر لرز اٹھا ہر طرف دھوئیں اور گرد وغبار چھا گیا، بمبار گاڑی میں 2ہزار کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد میں کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا جس سے آگ لگ گئی اور دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کے پرخچے اڑگئے جبکہ خاران میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ڈرائیور جاں بحق اور 7سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغا گیا راکٹ کیمپ چیک پوسٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ژوب میں نامعلوم افراد نے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔



اتوار کی شب تقریباً ساڑھے 10بجے کوئٹہ شہر دھماکوں سے لرز اٹھا، نامعلوم افراد کی جانب سے یکے بعد دیگرے 3راکٹ کے گولے فائر کیے گئے جو مختلف علاقوں میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے اسی دوران انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان مشتاق احمد سکھیرا اپنے اسکواڈ کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ ٹی این ٹی چوک کے قریب نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی آئی جی پولیس کے اسکواڈ کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور شہر لرز اٹھا۔ دھماکے سے 3افراد جاں بحق اور 12 پولیس اور اے ٹی ایف کے اہلکاروں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے سی سی پی او کوئٹہ میر زبیر محمود نے میڈیا کو بات چیت کے دوران بتایا کہ گاڑی میں 5سو کلو گرام تک دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس میں دو اہل کاروں سمیت 4افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے، آئی جی محفوظ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں